امریکا نے پاکستان سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔ایک امریکی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ میں پاکستانی اور امریکی عہدے داروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل اسٹینلے میک کرسٹل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان جمعے کو راول پنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں جنرل میک کرسٹل نے مطالبہ کیا کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف آپریشن کا فوری آغاز کرے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں جنرل اشفاق پرویز کیانی پر واضح کردیا گیا ہے کہ اب وزیرستان میں کارروائی سے گریز کے لیے کوئی دلیل قبول نہیں کی جائے
ٹائم سکوائر سازش کے فوری بعد ہی مبصرین نے جو تبصرہ پیش کیا تھا کہ یہ اوبامہ حکومت کا ۹/11 کی طرز کا ایک ڈرامہ ہے اور اس کے فوری بعد پاکستانی حکومت پر دبائو ڈال کر امریکہ اپنے بے ہودہ مطالبات منوائے گا جبکہ بعض مبصرین نے ان مطالبات کا بھی ذکر کر دیا تھا کہ امریکہ کے مطالبات یہ ہونگے۔اس واقعہ چند بعد ہی مبصرین کے تجزیات درست ثابت ہوئے امریکہ اپنے بظاہر دوست اور سب سے اہم اتحادی ملک کو ہی دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/152